مذہب اسلام سے متاثر ہو کر ایک ہندو نوجوان مسلمان ہو گیا

Advertisements
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )مذہب اسلام سے متاثر ہو کر ایک ہندو نوجوان مسلمان ہو گیا تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یار خان کا رہائشی 19سالہ نوجوان جس کا نام چیلا جی ولد شبیر جی تھا نے مذہب اسلام سے متاثر ہو کر مفتی محمد اختر سعیدی کے پاس آکر کلمہ پڑھ لیا اور مسلمان ہو گیا جس کا اب اسلامی نام محمد علی ہے نو مسلم محمد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ میرے اوپر کوئی زور زبردستی نہیں ہے میں اپنی رضا مندی اور خوشی سے مشرف بہ اسلام ہوا ہوں جس کے بعد اب میں مطمئن اور خوش ہوں اور اپنی بقیہ زندگی اسلام اور آخری نبی حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم کے بتاۓ ہوۓ طریقے سے گزاروں گا جبکہ اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی