Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ملک ظہور احمد اعوان نے 12 ربیع الاول کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا

inspection for the routes of 12th Rabi Awwal procession

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار  ) 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ملک ظہور احمد اعوان نے اسسٹنٹ آپریشن منیجر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ رانا بلال اشرف ، اسسٹنٹ آپریشن سہیل منظور اور سیوریج انچارج خرم حیات خان کے ہمراہ جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اسسٹنٹ آپریشن ویسٹ منیجمنٹ سہیل منظور نے شہر کی صفاٸی و ستھراٸی کی تمام تر صورتحال کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے سیوریج انچارج بلدیہ خرم حیات خان کو ہدایات جاری کرتے ہوٸے کہا کہ فی الفور شہر کے تمام جلوس روٹس کے راستوں کی سیوریج لاٸن کو کلٸیر کرایا جاٸے اور جلوس روٹس کے تمام تر راستوں میں ناجاٸز تجاوزات کو بھی ختم کرایا جاٸے تاکہ عاشقان مصطفیٰ کو گزرتے ہوٸے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے تو سیوریج انچارج بلدیہ خرم حیات نے جواب میں کہا کہ شہر کے تمام جلوس روٹس کی سیوریج لاٸن کو کلٸیر کرانے کا کام ہنگامی بنیادوں پہ جاری ہے اب شہر کی سیوریج لاٸن کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے بس کچھ روٹس باقی رہ گٸے ہیں جن میں فردوس سینما روڈ بھی شامل ہے اس کی سیوریج لاٸن بھی کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے صرف کچھ گٹر باقی ہیں جس کو وینچنگ مشین کے ذریعے بہت ہی جلد کلٸیر کراٸیں گے آخر میں اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے رانا بلال اشرف، سہیل منظور اور خرم حیات کی شہر کو خوبصورت بنانے کی ہر ممکن کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں