انصاف لائرز فورم کے زیرِ اہتمام سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی طویل قیدِ تنہائی کے خلاف احتجاجی ریلی
شرکاء نے پُرامن انداز میں اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئےعمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت، بہتر علاج معالجہ کی سہولیات اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا
احمدپور شرقیہ (جمشید اقبال بھٹی سے)انصاف لائرز فورم احمدپور شرقیہ کے زیرِ اہتمام پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی طویل عرصے سے جاری گرفتاری، قیدِ تنہائی اور مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پُرامن انداز میں اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت، بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ تمام قیدیوں کو قانون کے مطابق بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر ریلی سے **ساجد سراج جلوانہ ایڈووکیٹ (سابق جنرل سیکریٹری) اور امتیاز علی خان آفریدی، سینئر ایڈووکیٹ ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ چیف آرگنائزر ایچ آر سی پی ممبر ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی پنجاب نے خطاب کیاریلی میں ملک عبدالغفور آرائیں ایڈووکیٹ، سید یاسر عباس بخاری ایڈووکیٹ، سید یاسر علی بخاری ایڈووکیٹ، ملک طارق گڈولہ ایڈووکیٹ، شہاب السلام ایڈووکیٹ، محبوب شفیع ایڈووکیٹ، سردار محسن خان کلاچی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکریٹری، بار ایسوسی ایشن احمدپور شرقیہ شیخ منصور الحسن ایڈووکیٹ، جام اسلم تانوری ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔

