Contact Us

ناانصافی

muhammad salim warraich

 محسن ِ پاکستان نواب  سرصادق  محمد خان خامس عباسی، حضور پاک ﷺ ، کا  غلام سچا عاشق رسول ﷺ ،  تاریخ عالم کا اعلیٰ پائے کا حکمران ، رعایا کو بہت ہی محبو ب بڑے مرتبے والا ، عالم اسلام کا درشندہ ستارہ، اسلامی روایات کی علمبردار ریاست کا حکمران ، ہندوستان کی دوسری بڑی ریاست کا تاجدار۔
 وہ ہستی جس کے قائد اعظم قانونی مشیر نواب محسن ِ پاکستان ( قائد اعظم ؒ کا عطاء کردہ اعزاز، ) کو شاعر مسلم امہ ، علامہ محمد اقبال ؒ اور قائد اعظم ؒ کی میزبانی کا شرف و اعزاز حاصل تھا۔ نواب صاحب نے انگریزوں کے دباؤ کو کسی خاطر میں لاتے ہوئے 1935 میں قادیانیوں کو سب سے پہلے غیر مسلم قرار دیا۔ یہ بہت بڑا فیصلہ اور سب سے بڑا اعزاز حضور پاک ﷺ کے غلا م کو حاصل ہوا۔
 نواب صاحب محسنِ پاکستان نے نئی اسلامی ریاست پاکستان کے لئے بے مثال قر بانیاں دیں۔ فوری طور پر حکومت پاکستان کو اخراجات کے لئے 5  کروڑ نقد مہیا کئے دو سال تک ملازمین پاکستان کی تنخواہیں خزانہ ریاست بہا ول پور سے ادا کی جاتی تھیں۔ 22ہزار ٹن گندم حکومت پاکستان کو فراہم کی ۔ ہندوستان سے آئے ہوئے مہاجرین کی اعلیٰ آباد کاری کا انتظام کیا ۔ پاکستان کے کسی فرد کے پاس یہ اعزا ز حاصل نہیں ہے ۔ حیرت ہے نواب صاحب محسن ِ پاکستان ایسی ہستی  کی حیثیت کا ادراک کسی پاکستان کے حکمران نے نہیں کیا۔ یہ کام  بھی نہ کیا ۔ کہ محسن پاکستان کے مسکن شہر ڈیر ہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ ہی دے دیا جائے ۔ محسن ِ کی عظمت کا اقرار عظیم ہستی حضرت علامہ اقبال نے اپنے شعر میں کیا ہے
             زندہ ہیں تیر ے دم سے عرب کی روایتیں
 اے یاد گار سطوت ِ اسلام زندہ باد
 پاکستان کے تمام صوبوں کے گاؤں گوٹھ ، قصبے ، تحصیلیں ، بن گئیں ہیں۔ اور سب تحصیلوں کو ضلع بنا دیا ہے انگریز نے  1862 میں سابقہ ریاست بہا و ل پور اب صوبہ بہاو لپور ۔ بہا ول پورڈویثرن کو تین نظامتوں میں تقسیم کیا تھا۔ تقسیم کے بعد 75سال گزر چکے ہیں بہا ولپور ڈویثرن کی وہی تین نظامتیں یعنی اب تین ضلع ہی ہیں۔ پاکستان کے تمام ڈویثرن میں کئی کئی ضلع بن چکے ہیں۔ یہ واحد ڈویثرن بہا ول پو رہے جس میں تقسیم کے بعد  75 سال میں کوئی نیا ضلع نہیں بنا، اس سے زیادہ ظلم اور ناانصافی بہا ول پور ڈویثرن کے عوام کے ساتھ اور کیا ہوسکتی ہے سر دست محسن ِ  پاکستان کے مسکن شہر ڈیر ہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ کو فوری طورپر ضلع بنا یا جائے باقی سب تحصیلیں صوبہ بہا ول پور بحال کراکے ہم خود اضلاع بنائیں گے ۔ حکومت پنجاب نے پانچ نئے ضلع وزیر آباد، تلہ گنگ ، کوٹ ادو، تونسہ ، اورمری کو ضلع کاد رجہ دیا ہے۔ چھٹا جام پو رکو بھی بنا یا جا رہاہے۔
 کاش محسن ِ پاکستان کا مسکن شہر ڈیر ہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ
  چاقو ، چھریاں بنا تا یا اونچے بہاڑوں پر ہوتا تو ضلع بنا جاتا
 
 صوبہ بہا ول پو ر، بہا ول پور ڈویثرن کے عوام کا نامناسب احتجاج شیوہ نہیں۔ بہا ول پور ڈویثرن کی غیور اور صابر عوام کی خاموشی کو حکومت پنجاب سمجھے اور ان اضلاع کے ساتھ ہی محسن ِ پاکستان کے مسکن شہر ڈیر ہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے اور 75سال کی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے ساتھ ہی اولیا ، اللہ کی سرزمین  نائب مدینہ او چ شریف، کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ۔ آخر میں حضرت علامہ اقبال کا شعر
   
 تیر ے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
 یہاں مرنے کی پابند ی وہاں جینے کی پابندی
 
 
 تحریر کنندہ ۔
 پروفیسر محمد سلیم وڑائچ