جناح کیمپس گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی شروع

احمدپورشرقیہ :حکومت کی جانب سے طلباء کیلئے مختص جناح کیمپس گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کی اراضی پر قبضہ گروپ نے تعمیرات شروع کر دیں ۔ درخواست ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ الماس صبیح ثاقب کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ نواب نے کاروائی شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق حکومت نے گورنمنٹ صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیر ہ نواب صاحب کے جنا ح کیمپس کے لئے موضع گلن لاڑ میں زمین الاٹ کی تھی۔ جس پر قبضہ گروپ نے تعمیر ات شروع کر دیں۔ اور کمرہ بنا لیا۔ جس پر کالج کے پروفیسران رب نوا ز شاہ، الطا ف خان ڈاھر، منیر رحمان، اور درجہ چہارم کے متعدد افراد نے قبضہ گروپ کو روکا مگر وہ بعض نہ آئے اور دھمککیاں دینا شروع کردیں۔ جس پر پرنسپل گورنمنٹ صادق عباس ڈگری کالج شاھد سراج انصاری نے اسسٹنٹ کمشنر اور تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب کو درخواست دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب نے ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔