محلہ اسلام پورہ ،محلہ پٹواریاں اور بستی آرائیاں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل غریب آبادی فلٹر یشن پلانٹ سے محروم

ہمارے محلوں میں بھی فلٹریشن پلانٹ لگوائے جائیں۔تاکہ ہم بیماریوں سے بچ سکیں مکینوں کی ایم پی اے میاں گزین عباسی سے اپیل
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)محلہ اسلام پورہ ،محلہ پٹواریاں اور بستی آرائیاں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل غریب آبادی فلٹر یشن پلانٹ سے محروم لوگ زیر زمین کڑواپانی مجبور ۔تفصیل کے مطابق شہر کی غریب آبادی جس میں محلہ اسلام پورہ ،محلہ پٹواریاں اور بستی آرائیاں شامل یہاں ایک بھی فلٹریشن پلانٹ موجود نہیں ہے اور نہ ہی منتخب عوامی نمائندوں نے اس توجہ دی ۔جس کی وجہ سے یہاں کے مکین انتہائی مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ۔جس کی وجہ پیٹ کی اور دیگر بیماریاں بڑھ رہی ہیں ۔یہاں کے مکینوں ندیم،عمر ،شبیر ،وسیم ،ضیاء علی اور وقاص نے بتایا کہ ہم لوگ مہنگے داموں فلٹر والا پانی خرید کر نہیں پی سکتے اس لئے مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ لگ چکے ہیں۔مگر ہماری آبادی اس سہولت سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ایم پی اے میاں گزین عباسی سے اپیل کی ہمارے محلوں میں بھی فلٹریشن پلانٹ لگوائے جائیں۔تاکہ ہم بیماریوں سے بچ سکیں ۔
۔