Contact Us

انفارمیشن گروپ کے افسر شفقت عباس پی آئی ڈی ریجنل آفس لاہور کے ڈائریکٹر جنرل تعینات

Information Group Senior Officer Shafqat Abbas posted as Director General Regional Office Press Iformation Department Lahore

شفقت عباس کی تقرری کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہو گا اور ان کی تقرری غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے


 شفقت عباس کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر تجربہ کار اور قابل افسران میں ہوتا ہے ۔وہ اس سے قبل وزارت اطلاعات کے ذیلی محکموں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں

اسلام آباد۔  (اے پی پی):انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر شفقت عباس کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے لاہور  ریجنل آفس کا  ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا۔ شفقت عباس کی  تقرری کا اطلاق 15 جولائی 2024 سے ہو گا اور ان کی تقرری غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شفقت عباس کا شمار انفارمیشن گروپ کے سینئر تجربہ کار اور قابل افسران میں ہوتا ہے ۔وہ اس سے قبل وزارت اطلاعات کے ذیلی محکموں اور اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پی آئی ڈی اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر ہوم پیلسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی اور وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری   کام کیا ہے۔شفقت عباس سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بطور پی آر او کی حیثیت  سے کام کر چکے ہیں جبکہ وہ وزیر اطلاعات و نشریات کے آفس میں ڈائریکٹر /  پی ایس او  بھی رہے ہیں ۔ قبل ازیں وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں