Advertisements

سیاسی بحران کے حل کیلیے حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم غیر رسمی ملاقات

Asad Qaisar & AyazSadiq and Saad Rafiq
Advertisements
Pervaiz Khattak

 پشاور: ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کیلیے حکومت اور اپوزیشن جماعت (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات ہوئی اور طے پایا کہ اسمبلیوں کی بحالی سے مذاکرات کا راستہ ہموار ہوگا۔

 پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال کی تعزیت کیلیے وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی آمد ہوئی جہاں حکومت اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔

Advertisements

حکومتی وفد نے سامنے آنے پر پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے گلے بھی ملے اور پیدا شدہ بحران کا حل نکلنے پر اتفاق کیا

دونوں فریقین کے رہنماؤں کی گفتگو میں طے پایا کہ کے پی اسمبلی کی بحالی بھی بحران حل کرسکتی ہے جبکہ دونوں اسمبلیاں بحال ہوجائیں تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔ دونوں فریقین کا اس تجویز پر غور  کیا مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر زور بھی دیا۔

خواجہ سعد رفیق نے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا تو آپ سے رابطہ ہے، سنا ہے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کے نام تبدیل کردیے۔

اس موقع پر پرویز الہیٰ نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں درخواستیں دائر کردیں، تمام جماعتیں سپریم کورٹ کے احترام پر قائم رہیں۔