مہنگائی مکاؤ مارچ عدنان فرید اور خالد وارن کی قیادت میں قافلے 28 مارچ کو عازم اسلام آباد ہوں گے

inflation-march-adnan-farid-and-khalid-warren

عدنان فرید کی قیادت میں لیگی کارکنوں کا قافلہ احمد پور شرقیہ جبکہ خالد وارن کی قیادت میں قافلہ دھور کوٹ سے علی الصبح روانہ ہو گا۔

احمد پور شرقیہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر احمد پور شرقیہ سے لیگی کارکنوں کا قافلہ مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کیلئے بروز سوموار 28 مارچ علی الصبح عازم اسلام آباد ہو گا جبکہ ملک خالد محمود وارن کی قیادت میں لیگی کارکنوں کا دوسرا قافلہ دھور کوٹ سے 28 مارچ کو صبح سویرے موٹر وے سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔
مسلم لیگ (ن) کے سرگرم راہنماؤں اور کارکنوں نے مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں

مزید پڑھیں