Advertisements

حکومت ناکام، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ صاحبزادہ میاں عثمان نجیب اویسی

Inflation made people scream
Advertisements

سمہ سٹہ (نامہ نگار)حکومت ناکام،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں صاحبزادہ میاں عثمان نجیب اویسی تفصیل کے مطابق ایم این اے میاں نجیب الدی اویسی کے ارجمند میاں عثمان نجیب اویسی نے خانقاہ شریف میں تاجروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے پی ٹی آئی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے آئے روز بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں میاں برادران نے دن رات ایک کرکے ملک کو ترقی کے دھانے پہنچایا مگر موجود حکومت کی غیر تجربہ کار ٹیم نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کردیا ہے حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران ملک اعجاز آرائیں۔صرافہ ایسوایشن کے صدر ملک خلیل۔شیخ عابد ۔ملک سلیم محمد۔ملک عابد مسن۔ملک عتیق مسن۔عمران گورمانی۔وقاص مسن و دیگر موجود تھے