Advertisements

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، عمران خان کی ساری توانائی صرف نواز شریف کے خاندان کے پیچھے پڑنے میں صرف ہوئی ہے۔ محمد فیصل ہاشمی

Muhammad Faisal Hashmi
اوچ شریف : عوامی سماجی شخصیت محمد فیصل ہاشمی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے پٹرول ڈیزل کھاد بیج کھانے پینے کی چیزوں میں بے پناہ اضافہ کرنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہےان خیالات کا اظہار عوامی و سماجی شخصیت محمد فیصل ہاشمی نے کیا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی شکست کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی بے روزگاری بنی سب سے زیادہ اس حکومت میں مزدور طبقہ متاثر ہوا اب بھی موجودہ حکومت کے پاس وقت ہے غریب عوام کیلئے کچھ کریں ماضی میں جنتی حکومتیں آئی ہیں کبھی اتنا مہنگائی نہیں ہوئی جبکہ عمران خان کہتے تھے بڑے بڑے مافیا کو جیل میں بند کروں گا تاہم خان صاحب سے پٹرول مافیا کھاد مافیا گندم مافیا ٹرانسپورٹ مافیا تک کنٹرول نہیں ہوے ان کی ساری توانائی صرف نواز شریف کے خاندان کے پیچھے پڑنے میں صرف ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ جس چیز کا نوٹس لیا گیا وہی مارکیٹ سے غائب ہوئی جو موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور سمجھ سے بالاتر ہے