Advertisements

ٹرمپ کی روسی تیل کے خریدار ممالک پر 500 فیصد ٹیرف کے بل کی حمایت، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

Indian stock market crashes as Trump backs bill imposing 500% tariff on countries buying Russian oil
Advertisements

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کے بل کی حمایت کردی۔  بھاری ٹیرف کی خبروں کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، مسلسل چوتھے دن گراوٹ کی شکار بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 4 دنوں میں 9 لاکھ کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔   نئے ٹیرف کا بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا جس کی صدر ٹرمپ نے حمایت کردی، بل کی منظوری اگلے ہفتے ہونے کا امکان ۔   منظوری کے بعد ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف لگا سکیں گے ، بھارت پہلے ہی 50 فیصد امریکی ٹیرف کے باعث شدید دباؤ میں ہے ۔   نئے ٹیرف بل سے برازیل اور چین بھی متاثر ہوں گے

Advertisements