Contact Us

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں حملے میں بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور پولیس ڈی ایس پی ہلاک

kashmir media service logo

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں بھارتی جوج کا کرنل من پریت سنگھ، میجر اشیش اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ہمایوں بھٹ ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا جب بھارتی فورسز کے اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کررہے تھے۔

حملے میں فوج کا ایک کرنل، میجر اور پولیس کے ڈی ایس پی مارے گئے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع راجوڑی میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا، قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔

مزید پڑھیں