بھارتی میزائل حملہ 14 شہداء کی بہاولپور سٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بھارتی میزائلوں کے مسجد سبحان اللہ پر حملے کے نتیجے میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی ہمشیرہ محترمہ ان کے خاوند عالم فاضل بھانجے ان کی اہلیہ عالمہ بھانجی اور پانچ معصوم بچے شہید ہوئے جبکہ مولانا مسعود اظہر کے دیرینہ دوست حزیفہ ان کی والدہ محترمہ اور دو دیگر ساتھی بھی اس میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے
بھارتی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں مسجد سبحان اللہ کا گنبد بھی شہید ہو گیا اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا تین میزائل گرنے سے زوردار دھماکے ہوئے جسکے باعث قریبی کالونیو میں رہنے والے لوگ ہربڑا کر اٹھے اور انہوں نے چوتھا میزائل آسمان سے گرتے ہوئے دیکھا جس کے نتیجے میں مسجد سے آگ کے شعلے بلند ہوئے تو بہاولپور شہر میں بلیک آؤٹ کر دیا
بہاولپور( سٹاف رپورٹر) بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ میزائل حملے کے نتیجے میں 14 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں مولانا مسعود اظہر کے خاندان کے 10 افراد سمیت اُنکے چار قریبی افراد شامل ہیں- تفصیلات کے مطابق چوک اعظم کے قریب مسجد سبحان اللہ اور مدرسے پر بھارتی میزائلوں کے کے اچانک حملے کے نتیجہ میں شہید ہونے والے تمام افراد کی نماز جنازہ بہاولپور سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے-
خیال رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ نصف شب کے بعد بھارتی میزائلوں کے حملے میں مولانا مسعود اظہر کی بڑی ہمشیرہ محترمہ ان کے شوہر، عالم فاضل بھانجے،اُنکی اہلیہ اور عالمہ بھانجی اور پانچ معصوم بچے شہید ہو گئے جبکہ مولانا مسعود اظہر کے دیرینہ رفیق حذیفہ اورانکی والدہ کےعلاوہ دیگر دو ساتھی بھی جانبحق ہوئے بھارتی میزائل حملے کے نتیجہ میں مسجد سبحان اللہ کا گنبد بھی شہید ہو گیا اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا- ادھر عینی شاہدین نے, روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کو بتایا ہے کہ گزشتہ سے پیوستہ نصف شب کے بعد اچانک تین زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اعظم چوک کے قریبی کالونیوں کے مکانوں کے کھڑکیاں اور دروازے ہلنے لگے تو مکین ہڑبڑا کر اٹھے اور باہر نکلے تو دیکھا کہ آسمان کا ایک حصہ اورنج کلر کا ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی چوتھا میزائل بھی مسجد سبحان اللہ پر ایک دھماکہ زوردار دھماکہ سے گرا اور آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔لوگوں نے رضاکارانہ طور پر بلیک آؤٹ کر دیا