Advertisements

پاک فضائیہ نے رافیل گرائے ہی نہیں، بھارتی پائلٹس کی گفتگو بھی انٹرسیپٹ کی، آڈیو عالمی میڈیاک و سنا دی

DG ISPRR TALK with International Media
Advertisements

اسلام آباد :(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے گرانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ عالمی میڈيا کو بریفنگ دیتے ہوئے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کے خلاف پاک فضائیہ 2 منٹ کے اندر سرگرم ہوگئی تھی۔  ائیر وائس مارشل کے مطابق بھارت سے ایک گھنٹے سے زائد ٹکراؤ کی صورتحال رہی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے کس بھارتی طیارے کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔  ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کی انٹرسیپٹ کی گئی گفتگو بھی سنائی