Advertisements

بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے، نیتن یاہو

India used Israeli weapons in war against Pakistan says Netanyahu
Advertisements

فرانس، امریکا اور روس کے بعد بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والا چوتھا بڑا ملک اسرائیل ہے

تل ابیب:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کردی کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔   بھارتی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بھارتی صحافی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔   بھارتی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بھارت کی جانب سے باراک 8 دفاعی نظام کے استمعال کا بھی ذکر کیا جو بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم نےبھارت امریکا ٹیرف تنازع پرکہا کہ امریکا بھی یہ بات سمجھتا ہے کہ بھارت اس کا مضبوط شراکت دار ہےاور دونوں مل کر ٹیرف تنازع کا حل نکال سکتے ہیں۔  بھارت کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے والے ممالک میں روس، فرانس اور امریکا کے بعد اسرائیل کا چوتھا نمبر ہے۔  خیال رہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے درجنوں اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو مار گرایا تھا

Advertisements