Advertisements

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری روک دی

US President Trump and Indian Premier Modi
Advertisements

بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے

گزشتہ روز ٹرمپ نے روس سے اسحلہ اور توانائی خریدنے کے باعث بھارت پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف اور اضافی پینلٹی کا اعلان کیا تھا۔

Advertisements

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی۔  غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 بھارتی آئل  ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری گزشتہ ہفتے روکی۔  خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔  خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی آئل ریفائنریز اور وزارت توانائی نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔

 خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔  گزشتہ روز ٹرمپ نے روس سے اسحلہ اور توانائی خریدنے کے باعث بھارت پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف اور اضافی پینلٹی کا اعلان کیا تھا۔  آج اپنے بیان میں ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کے لیے اقدام کرے گا،  شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو فروخت کرے