اجمیر شریف عرس پر روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزے دینے سے انکار

Advertisements
بھارتی حکومت نے اجمیر شریف عرس پر روانگی کے منتظر پاکستانی زائرین کو عین وقت پر ویزے دینے سے انکار کر دیا
پاکستانی زائرین کو 3 فروری کو حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے شہر اجمیر کے لیے روانہ ہونا تھا۔
وفاقی وزیر مذہبی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے بتایا کہ بھارتی سفارت خانے نے ہمیں عرس پر روانگی کیلئے تیار رہنے کا کہا مگر ماضی کی طرح عین وقت پر ویزوں کے اجرا سے انکار کردیا۔
Advertisements