احمد پور شرقیہ ::مسلم لیگ کے سینیئر رہنما راؤ محمد اقبال مسعود ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی انشاءاللہ انتخابی
کامیابی یقینی ہو گئی ہے-خاندان عباسیہ کے دونوں امیدواروں کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں کےایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-, راؤ محمد اقبال مسعود ایڈوکیٹ نے کہا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی اور اپنے دیگر عظیم اسلاف کی روایات کو اگے بڑھانے کے لیےجو جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے،- نواب صاحب کی طرح این 166 کے عوام پرنس بہاول عباسی کی شرافت اور دیانت کے قائل ہو چکے ہیں اور انہیں وہ اس مرتبہ عوامی نمائندگی کی سند دینے کی خواہش مند ہیں تاکہ وہ قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ کر علاقے کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا ازالہ کر سکیں اور عام لوگوں کی توقعات کو پورا کر سکیں
راؤ محمد اقبال مسعود ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے اپنے حالیہ دور نمائندگی میں شہر احمد پور شرقیہ سمیت پورے صوبائی حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کراے – شہر احمد پور شرقیہ میں ٹف ٹائلز اور سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے اسی طرح درجنوں ترقیاتی منصوبوں کو انہوں نے مکمل کیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی-, انہوں نے کہا کہ میاں گزین عباسی اپنے ترقیاتی کاموں کی بدولت انشاءاللہ شہر احمد پور شرقیہ سے آٹھ فروری کو پہلے سے کہیں زیادہ ووٹ حاصل کریں گے اور وہ تیسری مرتبہ احمد پور شرقیہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوں گے -,انہوں نے اپنی اور راؤ برادری کی جانب سے دونوں امیدواروں صاحبزادہ محمد گزین عباسی اور پرنس بہاول عباس عباسی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی
راؤ محمد اقبال مسعود ایڈوکیٹ