عام انتخابات میں آپ دوستوں کے تعاون سے کامیاب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے پرنس بھاول عباسی ,شہزادہ گزین عباسی

مبارک پور کے نواحی موضع جندو چنڑ میں زمیندار اعلیٰ راؤ خالد محمود کے ڈیرے پر انتخابی مہم کے جلسہ میں شریک سیکڑوں افراد سے خطاب
مبارک پور (نامہ نگار)عباسی خاندان نے ہمیشہ ریاست بہاولپور کی عوام کی بھلائی اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہم بھی اسی روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے انشاء اللہ عام انتخابات میں آپ دوستوں کے تعاون سے کامیاب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ حلقہ این اے 166کی عوام نواب گروپ کے انتخابی نشان حقہ پر مہر لگا کر مجھے قومی اسمبلی کے لئے اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار صاحبزادہ گزین خان عباسی کو کامیاب کروائیں ان خیالات کا اظہار پرنس بھاول عباس خان عباسی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 166اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 249شہزادہ گزین خان عباسی مبارک پور کے نواحی موضع جندو چنڑ میں زمیندار اعلیٰ راؤ خالد محمود کے ڈیرے پر انتخابی مہم کے جلسہ میں شریک سیکڑوں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواب آف بہاولپور نے ہمیشہ اپنی عوام کو بنیادی سہولیات اور تعمیروترقی کے اپنا بے مثال کر دار ادا کیا ہے اب ہم نوجوان آپ دوستوں کی محبتوں سے کامیاب ہو کر اپنے حلقہ کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں ریٹائر ڈ ایس پی راؤ محمد قاسم، حاجی راؤ فریاد سابق کونسلر، راؤ کامران احمد ،حاجی اسلم بھٹی، رئیس احسن ،آصف کھچی، رئیس اسحاق، غفور بھٹی ،خان محمد چنڑ، جاوید ہتار، فیض کھوکھر ،امیر بخش اور فیصل انڑ کے علاؤہ سیکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ گزین خان عباسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی