پرنس بہاول خان عباسی کی انتخابی مہم میں تیزی محلہ شکاریاں میں سیٹھ عمردین قریشی کی اقامت گاہ پر آمد نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا
محلہ کٹڑا احمد خان میں سابق کونسلر سعید قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک بار پھر پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعادہ کیا
مخدوم سید سمیع حسن گیلانی گروپ کے دو سابق کونسلر بھائیوں مرتضی احمد قریشی اور مجتبی احمد قریشی نے علیحدگی اختیار کر کے پرنس بہاول عباسی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی جمعیت القریش کے اراکین کا خیر مقدم
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے اور ان کی حمایت میں برابر اضافہ ہو رہا ہے – تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول عباسی گزشتہ شام محلہ کٹرہ احمد خان میں سابق کونسلر بلدیہ سعید احمد قریشی کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے جمعیت القریش کے کارکنوں اور علاقے کے باشندگان سے ملاقات کی سابق کونسلر سعید قریشی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2018 کی طرح اس انتخابی معرکہ میں بھی پرنس بہاول عباسی کی اپنے ساتھیوں سمیت بھرپور حمایت کریں گے -دریں اثناء ولیعہد بہاولپور گزشتہ شام محلہ شکاری میں جمعیت القریش کے بزرگ رہنما سیٹھ عمر دین قریشی کی اقامت گاہ پر بھی گئےجہاں اُن کاپرتپاک استقبال کیا گیا -سیٹھ عمر دین اور انکے صاحبزادے سیٹھ فاروق قریشی اور دیگر نے اس موقع پر پرنس بہاول عبّاسی کےلیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا – ،شبیر قدیشی, لیلو قریشی،سہیل خاکوانی،صدیق عاصم،مرتضیٰ قریشی اور مجتبٰی قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے-اِدھر مخدوم سمیع الحسن گیلانی گروپ کے دو متحرک سابق کونسلر بھائیوں مرتضیٰ احمد قریشی اور مجتبٰی احمد قریشی نے علیحدگی اختیار کر کے پرنس بہاول عبّاسی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا