Advertisements

احمد پور شرقیہ اوچشریف اور کوٹلہ موسی خان کی حقیقی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائیں گے پرنس بہاول عباسی

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements

نہری پانی کے مسئلے کا حل اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی بھی میری بڑی ترجیحات میں شامل ہے میرے والد نواب صلاح الدین عباسی نے 1989 میں اوچشریف احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کے لیے 32 کروڑ روپے کا سوئی گیس کا میگا پروجیکٹ منظور کرایا تھا

میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی گو احمد پور شرقیہ سے چار مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے مگر اس دور میں صدر ہر سال ڈیڑھ سال کے بعد اسمبلی برطرف کر دیتا تھا لیکن اس کے باوجود میرے والد گرامی نے احمد پور شرقیہ اوچ روڑ احمد پور کوٹلہ موسیٰ خان روڈ کے علاوہ دیہاتوں میں لنک روڈز کی تعمیر کرائی اور ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی کا بندوبست کرایا

Advertisements

نواب صلاح الدین عباسی نے گیلانی خاندان کے دو نوجوانوں کی انگلی پکڑ کر انہیں چیئرمین ضلع کونسل اور ایم این اے کے عہدوں پر فائز کرایا مگر انہوں نے عوام کو مایوس کیا 25 برس کا نام نہاد عوامی دور گزرنے کے باوجود بھی علاقے کی حالت نہ بدلی جا سکی آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی بہاولپور کے صحافیوں کے گروپ کے ساتھ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں گفتگو

ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) احمد پور شرقیہ اوچ شریف اور کوٹلہ موسی خان کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائیں گے دیہی علاقوں میں نہری پانی کا مسئلہ حل کرایا جائے گا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے – یہ میری تین بڑی ترجیحات ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں بہاولپور کے صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ میرے والد گرامی امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے 1989 میں اوچ شریف احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کے 

 لیےسوئی  گیس کی فراہمی کا میگا  پروجیکٹ منظور کرایا تھا جس کے لیے اس دور میں 32 کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ مختص کی گئی تھی- پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سوئی گیس کے اس میگا پروجیکٹ کے تحت سب سے پہلے اوچشریف کو  میرے والد کی منظور کرائی گئی گرانٹ سے سوئی گیس مہیا کی گئی انہوں نے کہا کہ  اسی طرح احمد پور شرقیہ تا  اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ تا کوٹلہ  موسیٰ خان نئی سڑکوں  کی تعمیر کے علاوہ دیہاتوں میں لنک روڈز بھی ان کے دور میں بنائے گئے اور ،ٹیل تک  نہری پانی کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے تھے

پرنس بہاول خان عباسی نے  ایک صحافی کے جواب میں بتایا کہ میرے  والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی چار مرتبہ احمد پور شرقیہ سے ایم این اے منتخب ہوئے مگر ان کا اسمبلی کا دورانیہ انتہائی کم رہا  کیونکہ ہر سال ڈیڑھ سال کے بعد صدر قومی اسمبلی کو برطرف کر دیتا تھا لیکن اس  کے باوجود انہوں نے درجنوں نوجوانوں  کو ملازمتیں دلائیں اور حتی المقدور کوششیں کیں کہ علاقے سے پسماندگی کا خاتمہ   ہو – 1999 میں عملی سیاست سے کنار کشی کے بعد انہوں نے اوچشریف کے  گیلانی خاندان کے دو نوجوانوں کی انگلی پکڑ کر ایک کو چیئرمین ضلع کونسل اور دوسرے کو  ایم این اے کی نشست پر فائز کرا دیا مگر انہوں نے عوام کو مایوس کیا 25 سال گزرنے کے باوجود بعض بھی آج بھی ہمارا علاقہ اپنی پسماندگی پر نوحہ کناں ہے-پرنس بہاول خان عبّاسی نے کہا کے آج بھی یہ نام نہاد عوامی نمائندے بھیس بدل کر عوام کو ایک بار پھر سبز باغ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے