Contact Us

میرا ماضی سب کے سامنے ہے تین عشروں تک بطور بیوروکریٹ ہر عام اور خاص کے مسائل بلا تخصیص حل کرائے فاروق حمید شیخ

Independent candidate PP-250 Farooq Hameed Sheikh highlights his previous achievements

درجنوں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں بطور سیکرٹری حکومت پنجاب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بغیر کسی لالچ کے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھا

پی پی 250 میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی مکمل کرائے اگر منتخب کیا گیا تو پسماندگی کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے چھٹ جائیں گے  آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کا  متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب


اوچشریف( نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 250 کے آزاد امیدوار فاروق حمید شیخ نے کہا ہے کہ ان کا  ماضی سب کے سامنے ہے بحیثیت بیوروکریٹ انہوں نے بلا تخصیص عوام کےانفرادی اور اجتماعی مسائل  علاقائی اور صوبائی سطح پر  حل کرائے درجنوں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں متعدد مقامات پر  عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا- فاروق حمید شیخ نے کہا کہ سیکرٹری  حکومت پنجاب کے  عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے عوامی خدمت کا اپنا سفر جاری رکھا -دکھی انسانیت کی خدمت ہمارے خاندان کا طرہ امتیاز رہا ہے پی پی 250 میں میری تحریک پر پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ بہاولپور سے لاہور تک غریب افراد کے ہم نے فری آپریشن کرائے صوبائی اسمبلی کو امیدوار نے کہاکہ اگر اُنہیں منتخب کیا گیا تو علاقہ سے پسماندگی کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے چھٹ جائیں گے-اجتماعات میں موجود سرکردہ افراد نے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا

مزید پڑھیں