میرا ماضی سب کے سامنے ہے تین عشروں تک بطور بیوروکریٹ ہر عام اور خاص کے مسائل بلا تخصیص حل کرائے فاروق حمید شیخ
درجنوں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں بطور سیکرٹری حکومت پنجاب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بغیر کسی لالچ کے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھا
پی پی 250 میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی مکمل کرائے اگر منتخب کیا گیا تو پسماندگی کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے چھٹ جائیں گے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کا متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب
اوچشریف( نامہ نگار) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 250 کے آزاد امیدوار فاروق حمید شیخ نے کہا ہے کہ ان کا ماضی سب کے سامنے ہے بحیثیت بیوروکریٹ انہوں نے بلا تخصیص عوام کےانفرادی اور اجتماعی مسائل علاقائی اور صوبائی سطح پر حل کرائے درجنوں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں- ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا- فاروق حمید شیخ نے کہا کہ سیکرٹری حکومت پنجاب کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے عوامی خدمت کا اپنا سفر جاری رکھا -دکھی انسانیت کی خدمت ہمارے خاندان کا طرہ امتیاز رہا ہے پی پی 250 میں میری تحریک پر پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ بہاولپور سے لاہور تک غریب افراد کے ہم نے فری آپریشن کرائے صوبائی اسمبلی کو امیدوار نے کہاکہ اگر اُنہیں منتخب کیا گیا تو علاقہ سے پسماندگی کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے چھٹ جائیں گے-اجتماعات میں موجود سرکردہ افراد نے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا