نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سب سیکٹر ایم فور پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات جاری: ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی

(خانیوال)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شاہد جاوید اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل چوہدری محمد سلیم کی طرف سے آزادی کے 76 سال مکمل ہونے پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سب سیکٹر ایم فور میں رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں سیکٹر کے مختلف پلازہ جات پر جشن آزادی کی تقریبات سبز ہلالی پرچم اور ہری جھنڈیوں کی بہار میں منعقد ہوئیں اسی سلسلہ میں سیکٹر کمانڈر فراست علی بھنڈر کی خصوصی ھدایت پر سی پی او بیٹ نمبر 21 خانیوال ڈی ایس پی قمر شہزا بھٹی نے جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا پرچم کشائی کی گئ پرچم کو سلامی دینے کے بعد ملی نغموں سے شرکاء کے دلوں کو گرمایا گیا آزادی واک کا اہتمام کیا گیا شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس قمر شہزاد بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کی انہوں نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پوری ملت وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ یوم آزادی بھرپور ملی جذبے کے پرامن اظہار کا دن ہے۔ دنیا جان لے کہ کوئی طاقت اس مملکت خداداد کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ یہ نئی نسل کو آزاد وطن کیلئے کی گئی جدوجہد یاد دلانے کا دن ہے۔ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔
