Advertisements

آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں سے حاصل ہوئی، ڈی ایس پی میاں ممتاز احمد

Independence Day Celebration Organized by the Motorway Police Zahir Peer
Advertisements

ظاہر پیر ( پ ر)
ڈی آئی جی موٹر وے سینٹرل۔ll زون میاں محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر, M-5 سیکٹر-l ملتان رانا محمد اسمعیل کی ہدایت کی روشنی میں موٹروے پولیس بیٹ-26 M-5 ظاہر پیر کے زیر اہتمام جشن ازادی جوش و خروش اور جذبے سے منایا گیا دن کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا بیٹ کے تمام افسران نے ڈی ایس پی میاں ممتاز احمد کی سربراہی میں قومی پرچم کو سلامی دی جشن ازادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا ٹال پلازہ ظاہر پیر پر واک کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی میاں ممتاز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان بزرگوں کی بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں ایاجو کہ قیامت تک قائم و دائم رہے گا
موٹروے پولیس پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے اس موقع پر بیٹ کے ایڈمن افیسر جہاں زیب خان اور محرر شاہکار الہی، A/MTO سکندر علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے تقریب کے اخر میں شرکانے تمام شہداء کے لیے دعا کی آخر میں ڈی ایس پی میاں ممتاز احمد کی قیادت میں موٹر وے پولیس کی گاڑیوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا