گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں جشن آزادی کی تقریب ڈاکٹر آصفہ شکرانی نے پرچم کشائی کی

پرنسپل فوزیہ منیر اور وائس پرنسپل عامرہ شریف کی سربراہی میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا کالج سٹاف اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
احمد پور شرقیہ( پ ر ) 14اگست بروز سوموار کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کالج کی پرنسپل مسز فوزیہ منیر اور وائس پرنسپل مسز عامرہ شریف کی سربراہی میں اسٹاف ممبران کے ساتھ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کی مہمانان خصوصی ڈاکٹر آصفہ شکرانی اور ریٹائر ڈ پرنسپل مسز نجمہ چشتی تھیں۔
ڈاکٹر آصفہ شکرا نی
کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس ادارے کی ابتدائی طالبات میں سے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا شماراحمد پور شرقیہ کی چند مایہ ناز لیڈی ڈاکٹرز میں ہوتا ہے۔ تقریب کے آغاز میں پرچم کشائی کافریضہ انہوں نے ہی ادا کیا۔ ڈاکٹر آصفہ شکر انی نے کالج میں ایک پودا بھی لگایا۔
اس تقریب میں طالبات نے ملی نغمے گائے, تقاریر کیں اور مختلف ٹیبلوز پیش کیے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات کو اسناد سے نوازا گیا۔ آخر میں ادارے کی سابقہ پرنسپل مسز نجمہ چشتی نے ملک و ملت کے استحکام اور ترقی کے ساتھ کالج کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی ۔
پرنسپل مسز فوزیہ منیر نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور مہمانوں کا۔ بطور خاص شکریہ ادا کیا۔
