Advertisements

مدیر احسان احمد سحر کی والدہ مرحومہ کے نام سے منسوب نو تعمیر مسجد حنیفہ کی دعائیہ و افتتاحی تقریب آج بروز بدھ بعد نماز ظہر منعقد ہوگی

Inauguration & Prayer Ceremony of Newly Constructed Masjid Hanifa
مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر
Advertisements


مسجد حنیفہ کی تعمیر کا کام پانچ ماہ میں مکمل کیا گیا ،مسجد اپنے دو دروازوں سے چوک بازار اور چبوترہ با زار سے منسلک ہے،مسجد حنیفہ میں درس قران اور نماز تراویح کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

احمد پور شرقیہ) سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی والدہ محترمہ حنیفہ اختر مرحومہ ومغفورہ کے نام سے منسوب مسجد حنیفہ کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا جس کی دعائیہ و افتتاحی تقریب آج بروز بدھ دوپہر دو بجے بعد نماز ظہر منعقد ہوگی جس میں مقامی علماء کرام اور اہلیان محلہ سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے -خیال رہے کہ مسجد حنیفہ چوک بازار سے ملحقہ سرورشاہ سٹریٹ میں پانچ ماہ کے عرصے میں تعمیر کی گئی ہے جو دوسری طرف عقبی دروازے سے چبوترہ بازار سے بھی منسلک ہے اس طرح دونوں آبادیوں کے رہائشی مسجد حنیفہ میں پانچ وقت نمازیں ادا کر سکیں گے جبکہ مسجد میں بچوں کے لئے درس قران کا بھی اہتمام کیا گیا ہے –

Advertisements

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2009 تا 2015 روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا دفتر یہاں قائم رہا جسے بعد ازاں چوک عباسیہ پر منتقل کر دیا گیا – ادھر مدیر احسان احمد سحر کے اعلان کے مطابق آ ج چاند نظر آنے کی صورت میں مسجد حنیفہ میں نماز تراویح کی ادائیگی کی جائے گی