Advertisements

نبی کریم ﷺ کی سب سے بڑی خصوصیت ان کا بلند اخلاق تھا، قاضی فائز عیسیٰ

Justice Faiz Essa replies Justice EjazulHassan allegations
Advertisements

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کا اخلاق سب سے بڑا تھا۔

اسلام آباد میں سیرت چیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس تقریب میں صنفی امتیاز نہ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی، ترکوں نے دنیا پر سب سے زیادہ عرصہ حکومت کی، اس کی وجہ ترکوں کا غیر متعصب رویہ تھا، انہوں نے کسی پر مذہبی جبر مسلط نہیں کیا۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ میں اپنی کم علمی کی وجہ سے خود کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ سیرت پر بات کر سکوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امن کا راستہ اختیار کیا، صلح حدیبیہ میں امن کا راستہ چنا گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ آپ کا اخلاق سب سے بڑا تھا، آپ اور ہم دیکھیں کیا ہم میں یہ اخلاق کی صفت موجود ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ میں ایک دو دفعہ اپنی بیگم کے ساتھ گوشت خریدنے گیا، ان مرغیوں کو دیکھ کر میرا تو دل ہی نہیں کرتا کھانے کو، سفید چینی بنانے کیلئے ہم مٹیریل امپورٹ کرتے ہیں، چینی کینسر کی خوراک ہے، براؤن شوگر استعمال کرنے کی روایت ڈالنی چاہیے۔