Contact Us

اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نےکسانوں کی سہولت کے لئے بیر ون غلہ منڈی لگائے گئے سہولت بازار کا افتتاح کردیا

inauguration of sahulat bazar for farmers

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشد ، انسپکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد عاقل قریشی، اور زراعت آفیسر کامران جباربھٹی ، کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کی سہولت کے لئے بیر ون غلہ منڈی لگائے جانے والے سہولت بازار کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے سہولت بازار میں رکھی گئی زرعی ادویات اور کھادوں کامعائنہ کیا۔ اور محکمہ زراعت کے عملہ کوہدایت کی کہ کسانوں    کو معیاری زرعی ادویات اور کنٹرول نرخوں پر کھادوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کھاد کی بلیک میں فروخت اور غیر معیاری زرعی ادویات کی فروخت پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مو قع پر صدر فرٹیلائزر اینڈ پیسٹی سائیڈ حاجی عبدالعزیز قریشی، اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں