Advertisements

دیہی رسائی پروگرام 2021-22 کے تحت نئی تعمیر شدہ 5 کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح

Inauguration of newly constructed 5 km long road under Rural Access Program 2021-22
Advertisements

بہاول پور: 31/دسمبر سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ بستی لاڑ تا بستی ڈیرہ عزت براستہ پل بلوچاں، رحیم آباد، کریم آباد5کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی برق رفتاری سے مقررہ مدت میں تکمیل حکومت پنجاب کی جانب سے علاقہ مکینوں کے لئے ایک تحفہ ہے جس سے عوام الناس کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔ وہ آج یہاں ڈیرہ عزت کے مقام پر ”دیہی رسائی پروگرام 2021-22“ کے تحت نئی تعمیر شدہ 5کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح کر رہے تھے۔ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں کے لوگوں کوبھی بلاامتیاز ترقی کے ثمرات سے مستفید کرنا حکومت پنجاب کا ویژن ہے اور اس ویژن کو مد نظر رکھ کر ہی ترقیاتی منصوبہ جات ترتیب دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی سڑک کی تعمیر کے اس منصوبے پر 80ملین روپے سے زائد لاگت آئی ہے جس سے قرب و جوار کے علاقوں میں بسنے والے عوام کو آمد و رفت کے حوالہ سے درپیش مسائل میں کمی واقع ہو گی۔ اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف سمیرا ملک، قیوم اعظم خان، طاہر محمود جانباز، سید عبد المعید شاہ بخاری، ریحان بن جاوید، عنایت کریم، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور اختر عباسی سمیت عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Inauguration of newly constructed 5 km long road under Rural Access Program 2021-22 1
Inauguration of newly constructed 5 km long road under Rural Access Program 2021-22 2