گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 36 ڈی این بی یزمان میں ملٹی پرپز ہال کا افتتاح

Inauguration of Multipurpose Hall at School Chuck No. 36 DNB Yazman

بہاول پور: 13/دسمبر: ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 36ڈی این بی یزمان میں ملٹی پرپز ہال کا افتتاح کیا۔ ملٹی پرپز ہال کے تعمیراتی کاموں پر 10ملین روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی احسان الحق چوہدری، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، سی ای او ہیلتھ ظہور احمد چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور تعمیراتی محکموں کے افسران، سکول ہیڈ ماسٹر، اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں اور انہوں نے آنے والے دنوں میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔انہوں نے طلباکو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے بتایا کہ اسی سکول سے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ سکول کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کاموں میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اور بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکول اپ گریڈیشن اور اعلیٰ کوالٹی کی تعلیم اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول میں مزید ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ جوش و جذبہ اور محنت سے تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے سکول طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں سے آگاہ کیا۔بعد ازاں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 36ڈی این بی میں ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کا افتتاح کیا جس پر 14.9ملین روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے احسان الحق چوہدری، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، سی ای او ہیلتھ اور دیگر افسران، اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔ دریں اثناء ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چوہدری اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے چک نمبر 21ڈی آر بی میں قائم گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا جہاں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2اضافی کلاس روم، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام کے تحت 2اضافی کلاس رومز اور سولنگ کی تعمیر اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔ اس منصوبہ پر مجموعی طور پر 6ملین روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے سکول میں درس و تدریس کے امور کا جائزہ لیا اورزیر تعلیم طالبات سے سکول میں میسر تعلیمی سہولیات بارے دریافت کیا۔

Inauguration of Multipurpose Hall at School Chuck No. 36 DNB Yazman 2

مزید پڑھیں