Advertisements

حاصل پور میں جدید ماڈل سبزی فروٹ منڈی کا افتتاح

Inauguration of modern model vegetable and fruit market in Hashilpur
Advertisements

حاصل پور ( ) ماڈل سبزی و فروٹ منڈی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوٸی سابق ایم پی اے محمد افضل گل اور ڈاکٹر صفدر حیات نے فیتہ کاٹ کر جدید ماڈل سبزی فروٹ منڈی کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے محمد افضل گل ڈاکٹر صفدر حیات ملک عبدالحمید حاجی انور عزیز بروکر محمد عامر و دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے قیام سے شہریوں کو بہت سے درپیش مساٸل سے چھٹکارا مل جاۓ گا پہلے روڈ پر چھوٹی سی سبزی منڈی کام کررہی ہے اس کی وجہ سے بھاول پور روڈ اکثر بند ہو جاتا تھا پارکنگ و پھڑی والوں کے لیے جگہ کا کوٸی انتظام نہ تھا اب وسیع رقبہ پر سبزی و فروٹ منڈی منتقل ہورہی ہے اس موقع پر ماڈل سبزی و فروٹ منڈی کے ڈویلپر ڈاکٹر صفدر حیات اور رانا عظیم جبار خاں نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ مزکورہ سبزی منڈی شہریوں تاجروں اور أڑھتیوں و پھڑی والوں کی تمام تر سہولیات کو مدنظر رکھ کر بناٸی گی ہے اس منڈی میں 184 دوکانات ہیں جن کے أگے وسیع پھڑ ہیں اور منڈی میں أنے والے لوگوں کے لیے پارکنگ کا وسیع انتظام ہے اس منڈی کے بننے سے ہزاروں خاندانوں کو روزگار کی سہولت ملے گی اور حاصل پور مالی معیشت میں بھی اضافہ ہو گا لوگوں کا روزگار بڑھے گا منڈی کے قیام سے جہاں أڑھتیوں کا کام چلے گا وہاں مزدوروں رکشہ والوں ہوٹلز و دیگر اشیاۓ خورد نوش فروخت کرنے والوں کو روزگار کی سہولت ملے گی اس موقع پر چوہدری محمد یسین۔ڈاکٹر اعجاز خاں۔فیاض کھوکھر صدر پریس کلب حاصل پور ۔ دلدار چیمہ۔ محمد علی زیب۔ ناصر محمود کوچی۔ رانا محمد وسیم اور دیگر معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔بعد ازاں شرکا کو پر تكلف شاندار عشائیہ بھی دیا گیا