Advertisements

گورنر پنجاب نے بہاولپور کو موٹروے سے منسلک کرنے کے لیے 42 کلومیٹر طویل جھانگڑہ شرقی انٹرچینج منصوبے کی رسم افتتاح ادا کئ

Inauguration of Jhangra Eastern Interchange Project to connect Bahawalpur with the Motorway
Advertisements

بہاول پور10/ اگست
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بہاول پور کو موٹر وے سے منسلک کرنے کے لیے42 کلومیٹر طویل لنک روڈ کا افتتاح کر دیا۔جھانگڑہ شرقی انٹرچینج کا منصوبہ مسلم لیگ(ن) کے دورِ حکومت میں بہاول پور کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔اس منصوبہ کا تخمینہ لاگت ساڑھے چار ارب روپے ہے۔یہ بات انہوں نے جھانگڑہ شرقی انٹر چینج کی افتتاحی تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بہاول پور کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عوام نے خدمت کا موقع دیا تو جھانگڑہ شرقی ایکسپریس وے کو چار رویہ ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں مسلم لیگ (ن) کے جاری منصوبہ جات کو روک کر قومی سرمایہ کا نقصان کیا گیا۔افتتاح کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر فرخ ممتاز نے پرا جیکٹ بارے بریف کیا۔قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج بہاول پور کا افتتاح کیا۔گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج بہاول پورمنصوبہ کا تخمینہ لاگت 248 ملین روپے ہے۔گورنر پنجاب نے گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج کے افتتاح کے موقع پر کالج کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اور کالج کی عمارت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرچیف انجینئر بلڈنگ طارق ملغانی نے ہوم اکنامکس کالج بہاولپور کے منصوبہ کے بارے بریف کیا۔گورنر پنجاب نے ہوم اکنامکس کالج اپروچ روڈ کی تعمیر کے لئے پروپوزل بنانے کی ہدایت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کا منصوبہ ہے جسے پی ٹی آئی نے فنڈز جاری نہ کر کے زیر التوا رکھا۔ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج اس خطہ کی بچیوں کے لیے بیش قیمت تحفہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری، معاشی خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج اس علاقہ کی بچیوں کے لیے تعلیم وہنر کی عظیم درسگاہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں رواں سال ڈگری پروگرامز کی کلاسز کا اجراء یقینی بنایا جائے۔گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو دنیا کے بہترین سائنٹیفک ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے مطابق اختیار کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں سابق پارلیمنٹیرین خالد محمود وارن، خالد محمود ججہ، فوزیہ ایوب قریشی، بیگم پروین مسعود بھٹی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر، کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف بلوچ، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب جواد اکرم، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اورمسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر رانا محمد طارق، ملک اعجاز چنڑ،سعد مسعود، میاں شاہد اقبال، ملک وقاص چنڑ،عثمان نجیب اویسی، میاں فہد اویسی، سیاسی و سماجی ورکرز اور اہلیان علاقہ اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

Inauguration of Jhangra Eastern Interchange Project to connect Bahawalpur with the Motorway