Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیاسٹڈیز میں جدید سہولیات سے آراستہ کیمپس ٹی وی سٹوڈیو کا افتتاح

Inauguration pof Campus TV Studio
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے شعبہ میڈیاسٹڈیز میں جدید سہولیات سے آراستہ کیمپس ٹی وی سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیزپروفیسرڈاکٹر عبدالواجد خان،کنٹرولر امتحانات پروفیسرڈاکٹرسجاداحمدپراچہ،ڈائریکٹر ٹی وی اینڈ براڈکاسٹ پروفیسرڈاکٹرراناشہزاد،ڈائریکٹرکیمپس ٹی وی اینڈڈیجیٹل میڈیاسٹوڈیوپروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد شاہد، اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر جام سجاد حسین،ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلی کیشنزشہزاداحمدخالد، اساتذہ اور طلبا و طالبات موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ شعبہ میڈیا اسٹڈیز پاکستان بھر میں خاص مقام رکھتا ہے اوریہاں سے فارغ التحصیل طلبہ بڑی تعداد میں قومی و بین الاقوامی سطح پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے طلبا و طالبات کے لیے ٹی وی کی عملی تربیت انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں ایف ایم 92.6کیمپس ریڈیو پہلے ہی موجود ہے اور اب طلبا و طالبات کیمپس ٹی وی کے ذریعے عملی تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کریں گ اطہر لاشاری اورپروٹوکول آفیسرفیضان شیخ موجود تھے۔