Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں 2.5 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح

Inaguration of Solar Plant at iub bwp
Advertisements

صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجد ید کیمپس میں 2.5 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ جس میں سولر پلانٹ سے بجلی کی فراہمی کاآغاز ہو گیا۔ محکمہ توانائی حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کی کل لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔2.5میگا واٹ سستی بجلی کا یہ منصوبہ جامعہ کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ قومی گرڈ نظام کو بھی سپلائی مہیا کرئے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، محمد افضل ممبر صوبائی اسمبلی اور اراکین اسمبلی موجود تھے۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ30کروڑ روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ساتھ آئے ہوئے مارلیمنٹرین، وائس چانسلراور فیکلٹی کی کاوشوں کا سراہا جنہوں نے اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں جس رفتار سے رینوایبل انرجی کی طرف جانا چاہیے تھا پچھلی تین دہائیوں سے پوری دنیا اس انرجی کی طرف جا رہی تھی ہم نے کورپاور پلانٹ، تھرمل پلانٹ اور ایسے پلانٹ لگائے جس سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 11ہزار پرائمری سکولوں کو رینوایبل انرجی پر منتقل کر دیا ہے اور مزید 4500سکول اس مارچ میں مکمل ہوجائے گے اور 2400کے قریب بنیادی صحت کے مراکز بھی اس مالی سال میں مکمل کر لیے جائیں گے۔14 ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل ہو چکے ہیں اور باقی اگلے سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن، شیلٹر ہومز،کمشزآفس، کالجز، یونیورسٹیزاور پبلک کنکشن کو بھی منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم سولر پارک میں مزید 100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں جس سے اورنج ٹرین اور دیگر محکموں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔  انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان پروگرام کے تحت ہمیں جو انرجی ملے گی اُس سے یونیورسٹی کو تقریبا70ملین روپے کی سالانہ بچت ہو گی جب یونیورسٹی کا انرجی لوڈ کم ہوگاتو نیٹ میٹرنگ کے ذریعے نیشنل گریڈ میں بھی بجلی مہیا کریں گے جس سے یونیورسٹی کو کافی بچت ہو گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ حکومت پنجاب کا پنجاب کی جامعات اور تعلیمی اداروں سکولوں کو سولر توانائی سے منسلک کرنے کا حصہ ہے تاکہ وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان ویژن کے تحت پنجاب کو ماحول دوست توانائی سے منسلک کیا جائے اور اربوں روپے کے زرمبادلے کی بچت ہو۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے وائس چانسلر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا جن میں پاکستانی جامعات میں اپنی نوعیت کا پہلا کالج آف نرسنگ، ایمفی تھیٹر، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 4ارب روپے کے زیر تعمیر فیکلٹی عمارات، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت شامل ہے۔صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے دوران ہاکڑہ آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا اور طلباء وطالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں کی تعریف کی۔  بعدازاں انہوں نے مرکزی آڈیٹوریم میں اساتذ ہ اور طلباء وطالبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر عارف منصورقیصرانی نے سولر پارک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔