عباسی فلائی اوور کا افتتاح تاریخ کا فیصلہ صوبائی انتظامیہ ایک دو روز میں کردیگی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی

-صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی کمشنر مسّرت جبین سے ملاقات ،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جاپان سے آج واپسی پر افتتاحی تقریب کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم بی اے نے کہا ہے کہ نو تعمیر شدہ عباسی فلائی اوور کا افتتاح عنقریب کر دیا جائے گا جس کے لیے حتمی فیصلہ آج 21اگست کی شام یا کل تک ہو جائے گا اس امر کا اظہار انہوں نے روزانہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا- خیال رہے کہ صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے عباسی فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں گزشتہ روز کمشنر بہاولپور ڈویژن محترمہ مسرت جبیں سے ان کے دفتر ملاقات کی اور ان سے فلائی اور کے افتتاحی پروگرام کے حوالے سے تفصیلاً تبادلہ خیال کیا-صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے بتایا کہ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ جاپان کے وزٹ پر ہیں جنکی آج واپسی متوقع ہے -سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو سے کمشنر صاحبہ کو گرین سگنل ملنے کے بعد افتتاحی تقریب کے انعقاد کا اعلان کر دیا جائے گا