عید کے اجتماعات پر انتظامات کے لئے بلدیہ میں جو لاکھوں روپے کا فنڈ ریلیز ہوا اس کا آڈٹ کروایا جائے
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) عوامی اتحاد احمد پور شرقیہ کے رہنماؤں مولانا مفتی محسن فیضی مولانا محمد احمد جالندھری مولانا مرزا محمد نواز مولانا عبدالعزیز فیضی حکیم محمد حسنین چوہان مولانا محمد اشفاق سلفی مولانا قاری محمد اکمل نظریاتی رانا محمد سلیم اور محمد یوسف غنی قریشی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے عید کے موقع پر بلدیہ اور مقامی انتظامیہ کے انتظامات عید الفطر کے نماز کے لیے شاندار اجتماع کے لیے ناکافی اور نامناسب تھے مرکزی عید گاہ کا محمود پارک میں امام کے لیے ممبر کا انتظام نہ تھا امام کے بیٹھنے کے لیے کرسی مقامی ہوٹل سے منگوائی گئی گی یہی حال مرکزی عیدگاہ اہلحدیث چنگی پیر واہ پر تھا امام کے بیٹھنے کے لئے مناسب ممبر موجود نہ تھا اور نہ ہی عید گاہ کے اردگرد باہر کہیں پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا مولانا محمد احمد جلندھری کے مسجد مدرسے کے باہر پانی کے چھڑکاؤ کے لیے متعدد بار انتظامیہ کو توجہ دلائی گئی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی یہی حال شہر میں دوسرے مساجد کے اجتماعات کے باہر گندے ماحول کی بدنظمی دیکھنے میں آئی عوامی اتحاد کے تمام لیڈران انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں مرکزی عیدگاہ محمود پارک مرکزی عیدگاہ اہلحدیث چونگی پیر واہ اور مرکزی عید گاہ ڈیرہ نواب صاحب کے لیے خوبصورت ممبر بنوائے جائیں اور عید کے روز ان کو عید گاہ میں امام کے لئے رکھا جائے تاکہ امام ممبر پر ٹھہر کر شایان شان طریقے سے خطبا دے سکے اور تینوں عید گاؤں میں وضو خانے کا انتظام کیا جائے اور ان تینوں عید گاہوں میں چوکیدار مقرر کیے جائیں اور رات کو روشنی کا انتظام کیا جائے تاکہ نماز جنازہ پڑھنے والوں کو تکلیف نہ ہو سکے اس کے علاوہ عوامی اتحاد کے تمام لیڈران مطالبہ کرتے ہیں 19 مئی کو عید کے اجتماعات پر انتظامات کے لئے بلدیہ میں جو لاکھوں روپے کا فنڈ ریلیز ہوا ہے اس کا ایماندارانہ طریقے سے آڈٹ کروایا جائے اس پیسے کی پائی پائی کا حساب لیا جائے عوامی اتحاد کے تمام مذہبی لیڈران احمد پور شہر میں اہل تشیع بھائیوں کے محلہ نور شاہ بخاری کی خانقاہ پر جھگڑے والا طرز عمل پورے شہر کے لیے باعث تکلیف ہے اور یہ مسئلہ شہر کے پر امن ماحول کے لیے بھی تکلیف کا باعث ہے اہل تشیع حضرات کے دونوں گروپوں میں صلح کے لیے ہم اپنی خدمات پیش کرتے ہیں میاں گزین عباسی مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ملک خالد وارن قاضی عدنان فرید اور انجمن تاجران احمدپورشرقیہ سمیت تمام شہر کے معززین مل کر دونوں گروپوں میں صلح کروائیں تاکہ شہر میں امن قائم ہو سکے اور بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ ہو سکے اسی سلسلے میں عوامی اتحاد کے جنرل سیکریٹری حکیم محمد حسنین چوہان نے گزشتہ روز میاں گزین عباسی سے ملاقات کی اور محلہ نور شاہ بخاری کے مسئلے پر ان کو بریفنگ دی اس موقع پرمیاں گزین عباسی نے کہا کہ وہ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری کے ساتھ شہر کے تمام مسالک کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے ساتھ مل کر اہل تشیع کے تمام سٹیک ہولڈر کو بلا کر میٹنگ کریں گے اور صلح کروانے کی آخری حد تک کوشش کریں گے تاکہ شہر کا امن خراب نہ ہو اور ہم سب ملکر کر امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں