دیہی مرکز صحت مبارک پور میں سال 2021 میں 567 افراد کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات رجسٹرڈ ہوئے

ماہ دسمبر میں دیہی مرکز صحت مبارک پور کے ریکارڈ کے مطابق 91 افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا
عمائدین علاقہ کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے آوارہ کتوں کی تلفی کامطالبہ
مبارک پور وگرد نواح میں آوارہ کتوں کے غول کے غول گھومنے لگے بچوں اور خواتین میں خوف ہراس پھیل گیا،سال2021میں دیہی مرکز صحت میں تقریا 567 افراد کتوں کے کاٹنے کے کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ تفصیل کے مطابق مبارک پور وگرد نواح میں آواہ کتوں کی بہتات گلیوں،محلوں او ر سڑکوں پر غول کے غول گھومتے پھرتے ہیں جس کی وجہ سے بچے،خواتین اور بزگ خوف میں مبتلا ہیں۔دیہی مرکزصحت مبارک پور کے ریکار ڈ کے مطابق ماہ دسمبر میں 93افرداکو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا جنیں رجسٹرڈ کرکے ویکسن لگائی گئی ہے جبکہ پورے سال 2021میں کل567 کتے کاٹنے کے مریضوں کو رجسٹرد کرکے ویکسین لگائی گئی ہے۔معزیزین علاقہ سابق کونسلر راؤ حاجی محمد فریاد، رئیس محمد احسن صدیق، حاجی بشیر جاوید،اللہ ڈتہ خان،محمد اعظم خان،رئیس ذولفقار،عبدالمجید فریدی،محمد اسلم خان جام الطاف حسین،منور عزیز خان،ملازم حسین بلوچ ودیگر نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔