ضمنی انتخابات میں مقابلہ سرکاری مشینری، الیکشن کمیشن سے ہوگا: عمران خان

Advertisements
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ سرکاری مشینری، الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس، وائے سے ہوگا۔
عمران خان نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا قول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کیا۔
Advertisements
ٹویٹر پرتحریک انصاف کے چیئرمین نے لکھا کہ اتوار کے روز جب پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ ن، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کیخلاف برسرِپیکار ہوگی تو اس کیلئے یہ ایک پیغام ہے (جسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا)
ٹویٹ میں انہوں نے بلا_چلاؤ_ملک_بچاؤ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔