Advertisements

ضمنی الیکشن:عمران کا بیانیہ جیت گیا، 15سیٹوں پر پی ٹی آئی مسلم لیگ ن 4 نشستوں پر کامیاب

imran khan
Advertisements

لاہور سابق وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے 15، مسلم لیگ ن چار جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

Advertisements

اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جھنگ کی دو، لاہور کی تین اور ملتان، راولپنڈی، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب، بھکر، شیخوپورہ، فیصل آباد، لودھراں سے ایک ایک نشست پر کامیاب ہوگئی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 4 نشستوں پر کامیاب ہوسکی جن میں لاہور (168)، مظفر گڑھ (273)  راولپنڈی اور بہاولنگر کی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوسکی۔

پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مقررہ وقت کے بعد آنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔