انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس شازیہ رمضان کی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید سے ملاقات
بہاول پور:14/ نومبر انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس و انسپکٹر ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر شازیہ رمضان نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالہ سے بریف کیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے کہا کہ مہذب اور باشعور افراد ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پرامن اور محفوظ معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔انچارج ایجوکیشن یونٹ ٹریفک پولیس نے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی اپنی اور دوسرو ں کی زندگیوں کومحفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کے وقت ٹریفک سگنلز پر عمل کیا جائے اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عابد حسن رضوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی اور میڈیا کے تعاون سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔