Advertisements

موضع سوجھلا ٹانوری چنی گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے امام مسجد کو تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

Channi Goth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) موضع سوجھلا ٹانوری میں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے امام مسجد کو تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، چنی گوٹھ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بجھوا دی اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق مقتول کے بھائی محمد اجمل نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی رفیق احمد جو کہ مسجد میں امامت کراتا ہے، اولاد نہ ہونے کی وجہ سے تین سال قبل اس کی بیوی نے طلاق لے لی تھی۔ گزشتہ رات رفیق احمد مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد گھر آ کر سو گیا۔ صبح جب فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے نہ اٹھا تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی۔ جب اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ خون میں لت پت پڑا ہوا تھا اور اس کی گردن بھی آدھی کٹی ہوئی تھی۔ نامعلوم افراد نے اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اطلاع ملنے پر چنی گوٹھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا اور نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔