احمدپورشرقیہ میں تیزاب گردی بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند شبیر احمد کو تیزاب سے جھلس ڈالا
تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ نے ملزمہ کو گرفتار کرکےمقدمہ تو درج کرلیا مگر تاحال ملزمہ شازیہ کے امدادی شخص کو گرفتار نہیں کیا
مضروب کے بھائی مدعی محمد سلیم نےاپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ کے امدادی شخص کو بھی گرفتار کیا جائے
حمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) احمدپورشرقیہ میں تیزاب گردی بیوی نے آشنا سے ملکر خاوند کو تیزاب سے جھلس ڈالا جس کامقدمہ تھانہ سٹی پر درج ہوا تھا مدعی نےاپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ کیساتھ اس کے امدادی شخص کو بھی گرفتار کیا جائے
تفصیل کے مطابق گامن ٹاؤن احمدپور شرقیہ کے رہائشی شبیر احمد کی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری بیوی سے گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے عرصہ دراز سے جھگڑا چل رہا تھاچند روزقبل مضروب کی بیوی شازیہ نے اپنے امدادی آشنا سے ملکر اپنے خاوند شبیر احمد پر تیزاب پھینک دیا جس سے مضروب کے پہلی بیوی سے دو بیٹے محمد اذان اور محمد رضوان بھی تیزاب کے چھینٹوں سے متاثر ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپور شرقیہ لایا گیا مگر شبیر احمد کو تشویشناک حالت کی بناءپر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیاجہاں وہ زیر علاج ہے
پولیس تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ نے ملزمہ کو گرفتار کرکےمقدمہ تو درج کرلیامگر تاحال ملزمہ کے امدادی شخص کو گرفتار نہیں کیا جس پرمضروب کے بھائی مدعی محمد سلیم نےاپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ کیساتھ اس کے امدادی شخص کو بھی گرفتار کیا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور انہیں منتقی انجام تک پہنچایا جا سکے

