Advertisements

حکومت گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی بندش کا غیر دانشمندانہ فیصلہ واپس لے امتیاز حسین لکھویرا

Imtiaz Hussain Lakhveera urges government to withdraw “ill-advised” decision to shut down Government Printing Press
Advertisements

سیکرٹری جنرل ستلج یوتھ سرکل بہاولپور کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی بندش ، اسکی نادر اور تاریخی مشینری کی نیلامی اور اس کے ملازمین کی ملازمتوں کے خاتمے پر احتجاج

بہاول پور: سابق ٹریڈ یونین راہنما اور سیکرٹری جنرل ستلج یوتھ سرکل بہاولپور امتیاز حسین لکھویرا نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی بندش ، اسکی نادر اور تاریخی مشینری کی نیلامی اور اس کے ملازمین کی ملازمتوں کے خاتمے پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے بہاول پور سے ناروا سلوک کی بدترین مثال اس غلط فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ واپس لے اور وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اس تاریخی پریس کو جدید مشینری سے آراستہ کرکے دوبارہ فعال اور منافع بخش ادارہ بنائے کیونکہ حکومتی طباعت کا کام تو ہر صورت جاری رہنا ہے جو کسی پرائیویٹ پریس کی بجائے حسب سابق اسی حکومتی پریس کے ذریعے جاری رکھا جائے اور اس کے ملازمین کی ملازمتوں کے خاتمے کی بجائے ان ملازمین کے خاندانوں کا معاشی قتل کرنے کی بجائے ان کی ملازمتوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے بصورت دیگر عوامی احتجاج اپنا راستہ خود اختیار کرے گا اور حکومت وقت کو یہ ظالمانہ اور مزدور دشمن فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی۔

Advertisements