Advertisements

عمران نیازی نے سراج الدولہ اور میر جعفرکی مثال دیکراداروں کو نشانہ بنایا، وزیراعظم

Shehbaz sharif
Advertisements

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔

Advertisements

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ انہوں نے سراج الدولہ اور میرجعفر کا نام لے کرجو مثال دی اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، عمران خان نے کہا سراج الدولہ کے سپہ سالار میر صادق اور میر جعفر غدار نکلے، عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا وہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم تقسیم درتقسیم ہوچکی ہے، زہر گھول دیا گیا ہے، عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا، پاکستان کو امریکی دھمکی کی تاریخ تو بہت پرانی ہے اس میں سازش کا عنصرکہاں سے نکلا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں آئین و قانون کے ذریعے نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک لیبیا اور شام کی تصویر بن جائےگا، آپ تو لاڈلے تھے آپ کو تو بچےکی طرح اس ادارے نے دودھ پلایا، 75 سال میں کسی منتخب حکومت کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا گیا جس طرح عمران نیازی کو کیا گیا لیکن اس کے باجود اس نے نہ کچھ سیکھا اور نہ کوئی کارکردگی دکھائی، اس ادارے نے جو سپورٹ  عمران خان کو کی اس کی 20 یا 30 فیصد بھی ہمیں ملتی تو اس ملک کو آگے لے جاتے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک دھمکی کو بنیاد بناکر سازش قرار دیا جارہا ہے، دھمکی تو ہنری کسنجر نے بھٹو کو بھی دی تھی، دھمکی تو پرویزمشرف کو بھی نائن الیون کے بعد دی تھی، کیا یہ سب سازش تھی، دھمکی کی تاریخ بہت لمبی ہے، دھمکی سے سازش کہاں سے نکل آئی