Advertisements

٣ اپریل کو عمران نیازی نے غیر آئینی اقدام کر کے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا حسن عسکری شیخ صوبائی رہنما مسلم لیگ ن

Hassan Askari Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ  نےکہا ہے کہ آج ملک کے عوام سپریم کورٹ آف پاکستان کے تاریخی فیصلےکا خیر مقدم کرتے  ہیں تین اپریل کو عمران نیازی نے غیر آئینی اقدام کر کے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا قانون توڑنے والا دوسروں کو غدار کہتا تھا لیکن اب عمران نیازی خود غدار ثابت ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے تین سال عوام سے مسلسل جھوٹ بولا اور جب اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی نظر آئی تو آئین پاکستان کو توڑ کر اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کر دی انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کہتا ہے میں آخری بال تک کھیلوں گا لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ اب مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم نے اسے ایسے بانسر لگائے  کہ اب عمران نیازی کی کھیلتے ہوئے کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور فرار کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے اور رات کے اندھیرے میں فرار بھی ہو چکا ہے سابق سلیکٹڈ  وزیراعظم نے قوم کو بے وقوف بنایا آئین کی خلاف ورزی کی جس کی سزا پھانسی سے کم نہیں ہے۔