عمران عوام کی جان چھوڑ دیں مریم نواز‎‎

Marriam

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ے کہا ہےکہ عمران خان عوام کی جان چھوڑدیں اور تھوڑی سی جوعزت ہے وہ بچاکے چلےجائیں۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ مجھے بخار ہے، اپیلوں پر سماعت آئندہ کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہی نیب جو روزانہ سماعت کی درخواست دے رہا تھا اب التوا مانگ رہا ہے، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، نیب کے پاس جھوٹ تھا، اس لیے التوا مانگ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کانتیجہ پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی ہے، ایک وقت آئے گا پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ بھی نہیں مانگے گا، پی ٹی آئی کو لاہور، خانیوال ،پشاور اور خیبرپختونخوا کے ہر ضلع سے شرمناک شکست ہوئی، پہلی حکومت ہے جوایک کے بعد ایک انتخاب ہار رہی ہے، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار ہیلمٹ پہن کر عوام کے پاس جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی میں پیس کر رکھ دیا ہے  اور لوگوں کی زندگیاں عذاب کردی ہیں، کے پی کے اپنے گھر میں اتنی شرم ناک بد ترین شکست ہوئی، عمران خان کو چاہیے ابھی بھی موقع ہے عوام کی جان چھوڑ دیں
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن وزیراعظم کے امیدوار کے فیصلے کااختیار نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف وطن واپسی کے لیے بےچین ہیں، ہم سب چاہتے ہیں نوازشریف کل ہی وطن آجائیں ، پاکستان نوازشریف کااپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے۔