Advertisements

عمران خان کا کراچی یونیورسٹی خود کش بم دھماکے پر ردعمل

Imran khan
Advertisements

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی یونیورسٹی خود کش بم دھماکے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ‘ میں کراچی یونیورسٹی کے چینی اساتذہ کو خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔یہ حملہ بھی پاک چین تذویراتی شراکت داری کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنے دشمنوں کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو شکست دیں۔‘
خیال رہے کہ آج جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

Advertisements