اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمران خان کا اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ اراکین اسمبلی کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

Imran Khan

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

لاہور کے زمان پارک میں اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سیاسی صورت حال اور اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی۔

اراکین نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت اسمبلیوں کی تحلیل پر عام انتخابات ملتوی کرسکتی ہے۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ حکومت کے پاس فوری انتخابات کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کررہا ہے، ارکان الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک چلائیں اور اپنے حلقے میں جاکر عوام کو حکومت کی نااہلیوں سے متعلق آگاہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پرویز الہیٰ کا ساتھ نبھانے کے حوالے سے مکمل اعتماد ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب حکم ملے گا تو اسمبلیاں تحلیل کردوں گا۔

مزید پڑھیں